چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، فواد چوہدری

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی تھی کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

محرم کے بعد 25 مئ کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی دو سال جیل میں رکھا ، چار سال تحقیقات کیں اور دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔ طلال چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ احتساب اب صرف اور صرف فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈد پولیٹیکل پارٹی کا ہوگا باقی تماشہ ختم۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More