تازہ ترین
سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید کورونا کے 300 کیسز رپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید کورونا کے 300 کیسز رپورٹ

کراچی: (08 اگست 2020) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 300 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23ہزار546ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید 3افرادجاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار 262ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 254مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 44مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں کورونا کے مزید 201کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صحت کے امور سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ این سی سی میں اسکول اورشادی ہالز 15 ستمبر سے کھولنے کی عارضی تاریخ دی ہے۔ ہم اسکولز، ریسٹورنٹس، درگاہیں اور کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال اچھی ہوگی تو سب سروسز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ ہم جو بھی سروسز کھولیں گے وہ ایس او پیز کے تحت ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں 14 اگست کو مزار قائد پر اسکولز کے بچوں کو نہ بلائیں۔ گورنر سےدرخواست کروں گا کہ ہم دونوں مزار پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top