تازہ ترین
ریلوے نے کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی

ریلوے نے کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی

لاہور: (08 اگست 2020) پاکستان ریلوے نے کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی۔ مسافروں کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر نشستوں کی بکنگ 60فیصد کی بجائے اب 100فیصد ہوگی۔

پاکستان ریلوے میں بھی کورونا ایس او پیز ختم کردیئے گئے ہیں اور پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم ریل گاڑیوں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔

ریلوے کی ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں ،تاہم 9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے، فیصلے سے ریلوے کی آمدن میں فوری 40 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top