تازہ ترین
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 771 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 771 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (08 اگست 2020) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 771پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100انڈیکس 40ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگیا۔ دوسری جانب ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 8500 رقپے مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوباری ہفتہ39,258 سے شروع ہوکر 40,029 پر بند ہوا۔ہفتے بھر کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 771 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈانڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 40,467 جبکہ کم ترین سطح 39,258 رہی۔

حصص بازار میں ہفتے بھر میں3 ارب19 کروڑ شیئرز کے سودوں کی مالیت 122 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 7423 ارب روپے ہے۔ ملک بھرمیں ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 8500 روپے مہنگا ہوگیا۔8500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 23ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 32ہزار روپے پرجا پہنچا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7358روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5ہزار 811 سے بڑھکر 1 لاکھ 13ہزار 169 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 79ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر سے بڑھ کر 2054 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top