تازہ ترین
اقتدار سے دوری اور نیب سے قربت نے لیگی قائدین کو حواس باختہ کردیا، فیاض الحسن

اقتدار سے دوری اور نیب سے قربت نے لیگی قائدین کو حواس باختہ کردیا، فیاض الحسن

لاہور: (08 اگست 2020) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ اقتدار سے دوری اور نیب سے قربت نے (ن) لیگی قائدین کو حواس باختہ کر دیا۔ شروع دن سے حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن آج شفافیت کا دعویٰ کر رہی ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے (ن) لیگی رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج معاشی ترقی کی سیڑھیاں چڑھتا پاکستان (ن) لیگی قائدین کی نیندیں حرام کر رہا ہے،نارووال کے ارسطو اپنے معاشی اعداد و شمار کو بولنے سے پہلے ذہن میں تازہ کر لیں تو بہتر ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پہلی بار اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہونے کے قابل ہوا اور بہتر قانون سازی اور سفارتکاری کی بدولت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دوراندیش قیادت میں ریور راوی فرنٹ سٹی کی تعمیر ایک انقلابی منصوبہ ہے،نئے شہر کے قیام کے لیے ملکی و بین الاقوامی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سرمایہ کاری حکومت پر اعتماد کی دلیل ہے۔اس منصوبے کا بنیادی نالے کی صورت اختیار کر چکے مقصد دریائے کی تجدیدِ نو ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پانچ کھرب روپے کی لاگت سے بننے والے ریور راوی فرنٹ منصوبے میں تین بیراج، چھیالس کلومیٹر لمبی جھیل اور اٹھارہ لاکھ ہاؤسنگ یونٹس ہونگے،موٹروے جیسے منصوبوں سے کک بیکس لینے والے لیگی وائدین عوامی فلاح کے منصوبوں کو ہضم نہیں کر پا رہے۔ اپوزیشن بے غم رہے، ایسے جھٹکے آئندہ تین سال بھی انہیں ملتے رہیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top