تازہ ترین
رقص اور فلم کی شوٹنگ کے معاملے پر ناقدین کو جواب دینے کیلئے اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آگئیں

رقص اور فلم کی شوٹنگ کے معاملے پر ناقدین کو جواب دینے کیلئے اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آگئیں

لاہور: (08 اگست 2020) تاریخی مسجد وزیر خان میں ساؤنڈ سسٹم پر گانے، رقص اور فلم کی شوٹنگ کے معاملے پر ناقدین کو جواب دینے کیلئے اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آ گئیں۔ کہتی ہیں کہ مسجد میں کوئی گانا بجا اور نہ ہی رقص ہوا ، جلد سچ سب کے سامنے آ جائے گا جبکہ اداکارہ کے خلاف مسجد کا تقدس پامال کرنے پر تھانہ لوئر مال میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر کے رقص کا معاملہ سوشل میڈیا سے ہوتا ہوا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچا تو ناقدین کو جواب دینے کیلئے ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔

اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا گیا تھا جس میں کوئی موسیقی شامل نہیں تھی،گیارہ اگست کو مکمل ویڈیو آنے کے بعد سب واضع ہوجائے گا۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پوسٹر میکنگ کے دوران کی ہے جس میں نئے جوڑے کی نکاح کے فورا بعد کی خوشی کو دکھایا گیا ہے،لاعلمی میں کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب مسجد کے تقدس کی پامالی پربلال سعید اور صبا قمر کے خلاف تھانہ لوئر مال میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلال سعید اور صبا قمر نے گانے کی عکسبندی کر کے مسجد کا تقدس پامال کیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے،دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top