تازہ ترین
پاک فوج کی ٹیمیں بارش سے متاثرہ ضلع دادوپہنچ گئیں

پاک فوج کی ٹیمیں بارش سے متاثرہ ضلع دادوپہنچ گئیں

راولپنڈی: (08 اگست 2020) سندھ کے ضلع دادو میں گزشتہ دو روز سے جاری طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے اور نئے گاج ڈیم متاثر ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔

پاک فوج کے تعلقات شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں بارش سے متاثرہ ضلع دادوپہنچ گئیں ہیں۔ آرمی انجینئرز موٹر بوٹس کے ذریعے ریسکیو کیلئے پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل ٹیمیں متاثرین کو ریلیف فراہم کررہی ہیں۔ ضلع دادومیں نئے گاج ڈیم متاثرہونےسے کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ دادوکے 12 دیہات بری طرح بارش اور سیلابی ریلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top