تازہ ترین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہا تیر محمد ایک بار پھر کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

کوالا لمپور: (08 اگست 2020) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہا تیر محمد ایک بار پھر کشمیریوں کے حق میں بول پڑے۔

ملیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ ردعمل کا علم ہونے کے باوجود میں نے کشمیریوں کےحق میں بولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق خاموش رہنا ایک آپشن نہیں ہے۔ مجھے اپنے کہے پر کوئی افسوس نہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ میری وجہ سے ملائیشا کی پام آئل کی برآمدات پرفرق پڑا۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ایسی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی یہ کوئی بڑی قیمت نہیں۔ اب جبکہ میں وزیراعظم نہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکھل کربات کرسکتا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top