تازہ ترین
پارک لین ریفرنس: آصف علی زرداری کی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

پارک لین ریفرنس: آصف علی زرداری کی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (08 اگست 2020) احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پارک لین ریفرنس نیب کا دائرہ اختیار ہے۔ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کراچی میں ویڈیولنگ کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جاری تحریری حکمنامے میں کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں خارج کرتی ہے،آصف زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت 9 ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی،آصف زرداری پر بلاول ہاؤس کراچی جبکہ خواجہ انور مجید پر کراچی کے اسپتال سے وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد ہو گی۔

تین ملزمان فاروق عبداللہ، محمد حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس کراچی سے وڈیو لنک پر موجود ہوں گے،اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں وڈیو لنک کے انتظامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالتی حکمنامے میں تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر کو ملزمان کی شناخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top