تازہ ترین
پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب روں دواں ہے، ملک امین اسلم

پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب روں دواں ہے، ملک امین اسلم

اسلام آباد: (08 اگست 2020) موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ کلین گرین مہم ہماری تھی، تمام اہداف پورے کرلیے ۔ اپوزیشن کو بہت نکلیف ہے، اس میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔ پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب روں دواں ہے۔

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنائیں گے،ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی شرکت کریں گے، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا، ارکان اسمبلی بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔

امین اسلم نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں 5 ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے 6 اضلاع ایسے ہیں جہاں شجرکاری نہ کی تو 2050 تک رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ 10 ارب پودے لگانے کے ہدف پر تیزی سے کام جاری ہے، پورے ملک کی نرسریوں میں 30 کروڑ پودے موجود ہیں۔

ملک امین اسلم نے کہاکہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے، لاہور میں جلد الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشے چلیں گے، ملک امین اسلم نے کہاکہ آج اچھی خبر ہے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم قراردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top