آرمی چیف نوشکی میں دن جوانوں کے ساتھ گزاریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے، آج کا دن جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، آرمی چیف کوفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں سے ملاقات کرینگے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی، وزیراعظم اور آرمی چیف سے مقامی عمائدین بھی ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More