اسلام آباد ایکسپریس وے: موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ایکسپریس وے سے ملحقہ کری روڈ پرموٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ مقدمے میں پیشی کےلیے راولپنڈی کچہری جانے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانگیر اور کمال کے نام سے ہوئی، دونوں افراد شکریال راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سربراہی میں پولیس ٹیموں کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More