ملتان میں مرغی کا گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے

ملتان: مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں. دو روز کے دوران مرغی کا گوشت 80 روپے مہنگا ہوگیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمتیں حکومت کے قابو سے باہر ہو گئیں، ملتان میں مرغی کا گوشت 250سے 280 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برائیلر گوشت کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے سے انکی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More