اسکولوں اور سڑکوں تک کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے

کراچی: چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں فنانشل ایڈوارڈز جاری کریں یہ طے کیا جائے کہ کتنا فنڈ صوبائی حکومت کو ملے گا اور کتنا اضلاع تک پہنچے گا، اسکولوں اور سڑکوں تک کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔

کراچی احتساب عدالت میں پیشی پر آئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بولے پاکستان میں اختیارات کو نچلی سطح تک لانے کی سیاست شروع ہوگئی ہے ، حکومت سے اسمبلی میں ہمارے مطالبات پیش کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد خودمختاری کو وزیراعلیٰ ہاؤس تک محدود کرنا نہیں تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ مطالبات کو قانون کی شکل دی جائے گی،اسکولوں اور سڑکوں تک کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، عوام یوسی ناظم کو تو پکڑ سکتے ہیں، وزیر کو کیسے پکڑیں گے۔

کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی۔ لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More