اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کیلئے ایک جم غفیر رواں دواں ہے، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخر کرنے کی اپیل کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے، جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں، ان سے درخواست ہے بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخر کر دیں۔