وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو آپریشن کیلئے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس جانے کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More