مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 فروری کو ملک بھر کے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ پی پی بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو صوبے کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بلوچستان کے عہدیداروں نے 27 فروری کے لانگ مارچ سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔

بلاول بھٹو نے صدارتی خطاب میں کہا کہ لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں مؤثر احتجاج کا ٹریلر حکومت کے لیے سبق ہوگا۔

انہوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بننے کے خواہش مند اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، اب عمران خان کی سرکار ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More