اسلام آباد میں سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالوں کو ترجیح دی جائے گی۔

انتطامیہ نے جاری نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ تمام ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More