فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد میں پیش پیش

مری: پاک فوج کے جوان مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے مصروف عمل ہیں۔

مری میں برف باری سے خوفناک صورتحال میں فوجی دستےسول انتظامیہ کی امدادمیں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کے دستوں نے گھڑیال کے مقام پر جھیکا گلی سڑک کھول دی ہے۔ جوان کلڈنہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں پھنسے لوگوں کو کھانا اور دیگر ضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔ لوگوں کومحفوظ شیلٹربھی فراہم کردیا گیا ۔ سیاحوں کے لیے مری میں چار ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔فوجی دستے ٹریفک کو کلیئر کر رہے ہیں، سڑکیں کھولی جا رہی ہیں۔تمام امدادی کیمپس کو گرم رکھنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیو او متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں ۔ برف میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے بغیر وقفے کے امدادی کام جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More