مری میں برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

مری: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ل صبح یا دوپہر تک برف باری کا سلسلہ رک جائے گا۔

یادرہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس جانے کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ 16 سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مری میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیاہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More