پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، شہری شدید پریشان

پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث پریشان عوام ہیں۔

پشاور اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کے بحران میں بھی اضافہ ہو گیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑ گئے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر گھریلو صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے دفعہ 144 کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنوں کو 20 جنوری تک بند کردیا ہے اور خلاف ورزی پر کئی اسٹیشنز سیل کر دیے۔

شہر کے اکثر حصوں میں گیس کی کمی نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے۔ گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی قیمیتیں بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے نانبائیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More