ڈھاکا، ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش سے متاثر

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق بارش رک چکی ہے لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، ڈھاکا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر شروع ہونا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک پھینکی نہیں جا سکی تھی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز ہیں۔ بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنا رکھے ہیں۔

اظہر علی باون اور بابر اعظم اکہتر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More