روٹی مہنگی کرنے کا فیصلہ

لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق کل لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں روٹی 10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آٹے کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800 سے 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔ موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More