کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More