رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی زیرسماعت ہے۔عدالت رانا شمیم کو شوکاز نوٹس جاری کر چکی ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ اگر رانا شمیم بیرون ملک روانہ ہو جاتے ہیں تو عدلیہ کی آزادی پر سنجیدہ سوال اٹھیں گے۔اس لیے آئندہ سماعت سے قبل ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی مکمل کی جائے۔ رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More