سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد: مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے، متاثرہ فیملی کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

اسلام آباد میں علما کا وفد سری لنکن ہائی کمیشن پہنچا، جہاں انہوں نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور سری لنکن عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے دیگر علماء کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سری لنکا ہمارا برادر ملک ہے، ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More