سانحہ سیالکوٹ: حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیالکوٹ واقعے پرافسوس کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے سری لنکن ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے بھی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم شرمندہ ہے،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پریانتھا کمارا اور اس کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More