وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

پشاور:شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر عوام شدید پریشان ہیں۔گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس بھی کام نہ کر سکا۔

سردی میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی پشاور اور اس کے مضافات میں گیس کے بحران میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گھروں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑگئے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر وزیر خیبر پختونخوا کا نوٹس بھی کام نہ کرسکا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے پشاور سمیت صوبے کے اکثر حصوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو 42 گھنٹوں میں مسلہ حل کرنے کے احکامات پر بھی عمل نہ ہو سکا۔

شہر کے اکثرحصوں میں گیس کی کمی نے گھروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیے۔ گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی قیمتں بھی بڑھ گئیں جسکی وجہ سے نانبائیوں کی بھی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More