قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تاج رضوان نے چھین لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہزار دنوں پر ٹی 20 کا تاج سرپر سجائے رکھا تاہم اب وہ اس پوزیشن سے محروم ہونے کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن قومی ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان نے چھین لی۔ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More