ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا، تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم کے معاملہ پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف (وفاقی تحقیقاتی ادارے) ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے چار رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش پر سوشل میڈیا مہم پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نے سائبر کرائم سرکل کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، ڈی جی سائبر کرائمز محمد جعفر ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار الدین سید بھی شامل ہوں گے، جے آئی ٹی ہیلی کاپٹر کریش پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی، خصوصی کمیٹی منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے بعد مقدمات کا اندراج بھی کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More