تازہ ترین
روس کا برطانیہ پر جوابی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان

روس کا برطانیہ پر جوابی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان

ویب ڈیسک: (07 جولائی 2020) روس نے بھی برطانیہ پر جوابی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

برطانیہ نے حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں 49 شخصیات اور اداروں پر پابندی کااعلان کیا تھا۔ ان پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں 25 روسی شخصیات بھی شامل ہیں جن کے برطانیہ داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ برطانیہ میں ان کے اثاثے بھی منجمد کیے جائیں گے۔

برطانوی پابندیوں کے جواب میں اب روس نے بھی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ روسی صدراتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جوابی متوازی اقدامات کے اصول پر عمل کیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح نہیں کیاکہ روس برطانیہ پر کونسی پابندیاں عائد کرے گا۔ خیال رہے کہ برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر 49 شخصیات اور اداروں پرپابندیاں لگائی تھیں جس میں سعودی شہری بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top