ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

لاہور: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک کے مختلف علاقوں کو آج سے گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا۔ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں سکھر، دادو، موہنجو داڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔

بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More