کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

نئی دہلی: اومیکرون کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اومیکرون کے بعد کورونا وائرس کی نئی قسم بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سامنے آئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی انتظامیہ الرٹ ہو گئی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم ”ایکس ای“ کا کیس سامنے آیا ہے۔ کُل 376 نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 230 ممبئی کے تھے اور 230 میں سے 228 نمونے اومیکرون جب کہ باقی 2 ایکس ای ویرینٹ کے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت پہلے ہی ایکس ای کی مختلف قسم کے بارے میں الرٹ کر چکی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ مختلف قسم اومیکرون کے ذیلی تغیرات یعنی بی اے ون اور بی اے ٹو کا مجموعہ اسٹرین ہے۔ یہ بی اے ٹو سے 10 فیصد زیادہ مہلک ہے تاہم ایکس ای کتنا خطرناک ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More