ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل شہباز شریف سے ملاقات کرے گا

کراچی: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل لاہور میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ایم کیو ایم کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ملاقات طے پاگئی۔ ایم کیو ایم کا وفد کل شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔ وفد میں متحدہ رہنما عامر خان، وسیم اختر اور صادق افتخار شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متحدہ اور ن لیگ کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو ہوگی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

دونوں پارٹیوں کی قیادت کے درمیان لانگ مارچ اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More