نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا گیا

کراچی: میں سپریم کورٹ رجسٹری کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے عمارتیں گرانےو الی 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک غیر ملکی اور پاکستانی کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کمپنی دھماکے کے ذریعےعمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے ۔ ملکی کمپنی روایتی طریقے کے ذریعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے۔ دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے والی کمپنی 3 ماہ کی تیاری کے بعد عمارت گرائے گی۔

پاکستانی کمپنی نے انتظامیہ کو ملبے کے عوض رقم کی آفر کی ہے اور 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔ دونوں طریقوں کی مکمل رپورٹ تریب کرکے کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے ۔ جس طریقہ کار کے بھی احکامات ملیں گے اس پر کام فورًاشروع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمارت کو دھماکے سے گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے کراچی انتظامیہ نے پاکستان بھر میں کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے لیکن پاکستان میں کسی کمپنی کے پاس عمارت کو جدید ٹیکنالوجی سے گرانے صلاحیت نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More