قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے جاری

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔ شہبازشریف نے قائدین سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ان دنوں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے قائدین سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی اور تجویز دی کہ بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دیا جائے اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے جس پر قائدین نے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی عوام کے لئے پریشانی، تکلیف اور انتقام بن چکی ہے۔ قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More