سندھ کو اگر چینی چاہیے تو وفاق سے مانگ لے، ترجمان وزارت خزانہ

کراچی: ترجمان وزارت خزانہ کہتے ہیں سندھ کو اگر درآمدہ چینی چاہئے تو وفاق سے مانگ لے، حکومت کے پاس 1 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جب کہ شوگر ملز کے پاس 11 روز کے ذخائر موجود ہیں۔

کراچی پریس کلب میں چینی کے بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 60 لاکھ ٹن ہے، سندھ حکومت نے گنے کی سپورٹ پرائز کا اعلان کیا مگر ابتک نوٹس جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے شوگر ملز میں کرشنگ تاخیر ہوسکتی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کہتے ہیں پنجاب میں چینی کے بحران پر چھاپے پڑ گئے سندھ میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی، سندھ کو اگر درامدی چینی چاہئے تو وفاق سے مانگ لے۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار ٹن چینی کا جہاز آئندہ چند روز میں بندرگاہ پر لگ جائے گا، اس سال چینی کے سر پلس پیداوار متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More