ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ اے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتنا بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے، میچ میں شکست آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں رسائی کے چانسز مدھم کر دے گی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اس میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔

اس میچ میں شکست ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سیدھا کوالیفائی کرنے کے چانسز کم کر دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More