مارکیٹ میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، سپلائی کی شارٹیج نہیں ہے، حکومت نے ایک لاکھ دس ہزار ٹن چینی لفٹ کر لی ہے ،اس میں سے باون ہزار ٹن فروخت ہو چکی جبکہ تیس ہزار ٹن حکومت کے اسٹاک میں موجود ہے۔

چینی کی مارکیٹ میں دستیابی سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی آج بھی نوے روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے، تیئیس ہزار ٹن چینی کراچی سے آرہی ہے، چونتیس ہزار ٹن لنگر انداز بحری جہازوں میں موجود ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے، پرائیویٹ اسٹاک بھی چالیس سے پچاس ہزار ٹن تک دستیاب ہے۔

حسان خاور نے کہا ہے کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کا اسٹاک ضروریات کیلئے کافی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ درآمد شدہ چینی استعمال کریں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب چینی پر سیاست کر رہی ہے، سندھ کا کرشنگ سیزن اکتوبر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہوتا تھا، اس سال کرشنگ سیزن لیٹ کرکے سندھ مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More