عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی

اسلام آباد: پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پررہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے ردعمل میں کہا ہے کہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر اکیس روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر اٹھائیس روپے حاصل کر رہےہیں، عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی۔

مرکزی نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی ہےجو 15 روپے تک لے جائے گی، تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب حاصل کرنا چاہتی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف ایک سو بیس ارب کے ریلیف پیکج سے بھی زیادہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی، ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More