پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد چار ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں سے تین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ و دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More