کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر شریف طاہر، طیب رضا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر اور طیب رضا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر نے 74 کلو کیٹگری میں کامیابی حاصل کر لی۔ قومی ریسلر شریف طاہر نے ٹونگا کے ریسلر کو زیر کر دیا۔ انہوں نے ٹونگا کے ریسلر کو 0-11 سے شکست دی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں ٹونگا کے ریسلر کو شکست دینے کے بعد شریف طاہر کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کامن ویلتھ گیمز:پاکستان نے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

دوسری جانب طیب رضا نے بہماس کے ریسلر کو صفر کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ طیب رضا نے 2018 کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More