تازہ ترین
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 69 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 69 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی

ویب ڈیسک 🙁 06 جون 2020) دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 69 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 33 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 268 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ گیارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں انیس لاکھ 765 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 6 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 35 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 4 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار 7 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔ برطانیہ میں دو لاکھ 84 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 40 ہزار 4 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 72 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار340 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top