تازہ ترین
سنتھیا رچی کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا

سنتھیا رچی کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: (06 جون 2020) متنازع سیاح و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویسی پالیسی کے تحت پرائیویٹ امریکی شہریوں کے معاملات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ نے پاکستان میں موجود امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ پاکستان میں موجود تمام امریکی شہریوں کو مناسب سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پرائیویسی پالیسی کے تحت پرائیویٹ امریکی شہریوں کے معاملات پر تبصرہ نہیں کر سکتے ،سنتھیا ڈی رچی نامی امریکی خاتون پاکستان میں مقیم ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الزامات سے متنازع شہرت پائی۔

حال ہی میں سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر آبروریزی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top