تازہ ترین
فیصل آباد: تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی

فیصل آباد: تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی

فیصل آباد: (06 جون 2020) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں بس الٹ گئی۔ حادثے میں چار خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے دارالاحسان کے قریب نجی مل کی بس الٹ گئی ۔ حادثہ ٹائر جام ہونے کی وجہ سے پیش آیا بس حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 20افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جھمرہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ناک بتائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top