تازہ ترین
امریکی بلاگر سنتھیا رچی عدالت میں طلب

امریکی بلاگر سنتھیا رچی عدالت میں طلب

اسلام آباد: (06 جون 2020) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو طلب کرلیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی تصدیق بھی کردی۔

امریکی بلاگرسنھتیا رچی کی جانب سے بےنظیربھٹو کےخلاف الزامات عائدکرنے پر پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر نے غیرملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی مگر ایف آئی آر نہ کٹ سکی۔

پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر کی سینتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سماعت کی اور امریکی بلاگر کو چیف آف پیس میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبرکرائمز اورپی ٹی اے حکام سمیت دیگر کو بھی پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

اسلام آباد سیشن کورٹ میں درخواست کی سماعت 9 جون بروز منگل ہوگی۔ عدالتی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی 9 جون کواصالتاً یا وکلاتاً پیش ہوں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top