تازہ ترین
رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: (06 جون 2020) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

اسامہ قادری نے کہا کہ جمعرات کو گھر پر اپنا اور بچوں کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ آج رپورٹ آئی ہے جس میں میرا اور میرے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ہوں اور بیٹا کراچی میں ہے۔ فی الحال کوئی علامت ظاہرنہیں ہوئی ہے، سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top