وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت کے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہو: وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت کے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کی تعمیر پر تقریباً 5 ارب روپے لاگت آئے گی، نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر بننے سے 800 بستروں کا اضافہ ہوگا، ٹراما سنٹرز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے، یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج / ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 7.6 ایکڑ اراضی پر تعمیرہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر، رحیم یار خان میں ہب اینڈسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، منصوبے کے تحت ظاہر پیر، رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، قومی صحت کارڈپنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے، 400ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے، سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More