مقبوضہ وادی: قابض بھارتی فوج کی بربریت، مزید دو کشمیری نوجوان شہید

پلوامہ: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ ظالم فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں افراد کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں فوجی کارروائی بھی جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More