سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ صحافی کا سوال پوچھنا جرم بن گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران صحافی نے سوال کیا جس پر فواد چوہدری سیخ پا ہو گئے اور صحافی کو کرائے کا آدمی کہا تو موقع پر موجود صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ صحافی اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، صحافیوں نے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ کیا جو نہ ماننے پر بائیکاٹ کر دیا گیا۔

قبل ازیں اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا قومی سلامتی کمیٹی میں اس لئے نہیں گیا کیونکہ کوئی اور اپوزیشن کا رکن مدعو نہیں تھا، سفیر کے تبادلے کا 4 ماہ پہلے اعلان ہوچکا تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تمام معاملہ پارلیمان کے سامنے رکھا جائے، کل مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مراسلہ جعلی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More